ابنا: علي اکبر صالحي نے افريقي يونين کے سربراہي اجلاس ميں شرکت کي غرض سے آج ايتھيوپيا کے دارالحکومت آديس آبابا پہنچنے کے بعد ايٹمي توانائي کي عالمي ايجنسي کے وفد کے دورہ تہران کے بارے ميں اچھي توقع کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہميشہ ايٹمي توانائي کي عالمي ايجنسي کے ساتھ بہت اچھا اور وسيع تعاون کيا ہے اور ہم نے ہميشہ شفافيت کو اس ايجنسي کے ساتھ تعاون کے لئے ايک اصول قرار دينے کي کوشش کي ہے-
علي اکبر صالحي نے مستقبل ميں گروپ پانچ جمع ايک کے ساتھ ہونے والے ايران کے مذاکرات کے بارے ميں بھي کہا کہ ايران نے گروپ پانچ جمع ايک کے ساتھ مذاکرات کے لئے اپني آمادگي کا اظہار کرديا ہے- اور ہم ان مذاکرات کي جگہ اور وقت سے يورپي يونين کي خارجہ پاليسي کميشن کي سربراہ محترمہ ايشٹون کو ايک خط کے ذريعے آگاہ کرديں گے- اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ نے زور ديتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ايسا کچھ نہيں ہے جسے چھپانے کي ضرورت ہو اور ہمارے ايٹمي پروگرام کے بارے ميں سب کچھ واضح اور ظاہر ہے -
ہم خفيہ طور پر کوئي سرگرمي انجام نہيں دے رہے ہيں - اور اگر کوئي چيز خفيہ ہوتي تو ہم ہرگز طاقت اور جرات کے ساتھ کچھ کہنے کي پوزيشن ميں نہ ہوتے-
........
/169